8 مئی 2015
وقت اشاعت: 2:43
پنجاب میں سی این جی کھولنے کا ابھی کوئی پروگرام نہیں، عارف حمید
جیو نیوز - لاہور..........سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر عارف حمید کا کہنا ہے کہ پنجاب فی الحال میں سی این جی کھولنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ لاہور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے کہا کہ سسٹم میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس دینے کی ابھی کوئی گنجائش نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی تقسیم کا طریقہ کار طے ہونا باقی ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن سے ایل این جی کی فراہمی کا معاہدہ طے نہیں پایا۔ عارف حمید نے واضح کیا کہ سی این جی اسٹیشز کو 11مئی سے گیس دینا ممکن نہیں ہے۔