تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 مئی 2015
وقت اشاعت: 9:48

2400میگاواٹ بجلی منصوبوں کیلئے 73ارب مختص کرنے کی سفارش

جیو نیوز - اسلام آباد..........وزارت پانی وبجلی نے پنجاب میں قصور اور جھنگ کے اضلاع میں ایل این جی سے 2400میگاواٹ کے بجلی منصوبوں کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 73ارب 90کروڑ مختص کرنے کی سفارش کردی۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق منصوبہ بندی کمیشن کو بھیجوائی گئی سفارشات میں کہا گیا ہےکہ قصور میں بلوکی کے مقام پر 1200میگاواٹ کے ایل این جی پاور پلانٹ کیلئے 36ارب 54کروڑ روپے جبکہ جھنگ میں حویلی بہادرشاہ کےمقام پر 1200میگاواٹ کے ایل این جی منصوبے کے لیے 37ارب 36کروڑ روپے درکار ہونگے۔ وزارت پانی وبجلی کی طرف سے ان سفارشات میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوکی پاورپلانٹ کے لیے 1ارب 32کروڑ روپے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے جاری کیئے جائیں جبکہ 35ارب 22کروڑ روپے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختص کیئے جائیں۔ منصوبہ بندی کمیشن سے سفارش کی گئی ہے کہ جھنگ میں حویلی بہادر شاہ کے ایل این پاور پلانٹ کیلئے ایک ارب 35کروڑ روپے رواں مالی سال ہی جاری کیئے جائیں جبکہ 36ارب روپے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں مختص کیے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.