8 مئی 2015
وقت اشاعت: 11:32
نئے مالی بجٹ میں حقیقت پسندانہ ترجیحات کا تعین کیا جائے،شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور ......وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے نئے مالی بجٹ میں معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے حقیقت پسندانہ ترجیحات کا تعین کیاجائے ،جنوبی پنجاب کے اضلاع میں آبادی کے تناسب سے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔لاہور میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ کے اہداف اورسالانہ ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2015-16 کا جائزہ لیا گیا۔شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی کہ گزشتہ برسوں کی طرح وسائل کادرست اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے،تمام محکمے شارٹ، میڈیم اورلانگ ٹرم اہداف مقررکریں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ لائیواسٹاک ، ڈیری ڈویلپمنٹ او ردیگر اہم شعبوں کی ترقی کیلئے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہو گی ، توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔