8 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:47
پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا ، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع
جیو نیوز - لاہور......پنجاب کے وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کاکہنا ہے کہ پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاقی حکومت کے فیصلے کےمطابق اضافہ کریں گے ۔ وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نےایوان وزیراعلیٰ لاہور میں پنجاب گروتھ پالیسی کےحوالےسےمیڈیا کو بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ تین برسوں میں شرح پیدوار آٹھ فیصد تک لےکر جائیں گےاورگروتھ پالیسی سےسالانہ دس لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔مجتبیٰ شجاع الرحمان نےکہاکہ پاکستانی عوام نےدھرنا سیاست کومستردکردیا، چین کی 46 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سے ملک میں نیا انقلاب آئے گا،ان کاکہناتھا کہ توانائی بحران کےباعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی آئی ہےجبکہ سی این جی سیکٹر کی بحالی کےلیے وفاقی سطح پر غورہو رہا ہے ۔