تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:16

پی آئی اے کے پائلٹوں کے احتجاج کا تیسرادن

جیو نیوز - کراچی.......مطالبات کی منظوری کیلئے پی آئی اے کے پائلٹوں کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری ہے۔ پائلٹوں کے اضافی ڈیوٹی سے انکار کے باعث آج بھی پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ منسوخ کی جانے والی پی آئی اے کی پروازوں میں کراچی دبئی پرواز پی کے 207، دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284، پشاور سے دبئی کی پرواز پی کے 283 اور دبئی سے کراچی کی پرواز پی کے 284شامل ہیں۔ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پی آئی اے کے پائلٹوں کی تنظیم پالپا نے مطالبہ کیا ہے کہ 6ماہ سے ادا نہ کیا جانے والا آؤٹ اسٹیشن الاؤنس فوری ادا کیا جائے اور ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کے عہدے پر غیرقانونی تعیناتی کو فوری ختم کیا جائے۔ مطالبات کی منظوری تک اضافی پروازیں چلانے کی سہولت انتظامیہ کو نہیں دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.