تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:32

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی منظوری دیدی

جیو نیوز - اسلام آباد.....وفاقی کابینہ نے مالی سال 2015ء،2016ء کے بجٹ اسٹریٹیجی پیپر کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کاکہنا ہے کہ عام آدمی کاخیال رکھا جائے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئےاس کی شرح میں بھی کمی کی جائے۔ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ گذشتہ دو سالوں میں معیشت کےعددی شماریوں میں بہتری آئی ہے،معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک ہرصورت پہنچنے چاہیں اور عوام کو آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف ملناچاہئے۔ وزیراعظم نے کہاکہ محصولات بڑھانے کے لیے ٹیکس کی شرح کم کرنا ہوگی اور اگرٹیکس شرح کم ہوگی توعوام خوشی سے ٹیکس اداکریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.