10 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:43
بینکوں کو بھی موبائل فون ایمرجنسی الرٹ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ
جیو نیوز - پشاور......خیبر پختونخوا پولیس نے تعلیمی اداروں کے بعد بینکوں کو بھی موبائل فون ایمرجنسی الرٹ سروس (ایس او ایس) فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایس او ایس سسٹم کے لیے بینک انتظامیہ سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ ایس او ایس سروس حاصل کرنے والے بینکوں کو موبائل فون میں مخصوص سافٹ ویئر لوڈ کرکے دیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق اس سروس کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ون کلک پر موبائل کے ذریعے پولیس کو بروقت اطلاع دینا ہے۔