10 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:0
ایگزیکٹ کی پچھلے 5 سال کی آمدن اور اخراجات کا آڈٹ ہو گا
جیو نیوز - کراچی..........فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایگزیکٹ کے پچھلےپانچ سال کی آمدن اور اخراجات کا آڈٹ کرے گا ،ایف بی آر کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ آڈٹ کے بعد کمپنی کے ذٕمے واجب الادا ٹیکس کا تخمینہ لگایا جائے گا۔اگر یہ ثابت ہو گیا کہ ایگزیکٹ کمپنی نے ٹیکس چوری کیا ہے تو اس پر پانچ سال کی ٹیکس وصولی کے علاوہ 18فی صد جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔