11 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:44
کیا مہنگا ہوگا ، کیا سستا ؟ وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائیگا
جیو نیوز - اسلام آباد .....نئے مالی سال 16۔2015 کیلئے وفاقی بجٹ آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایوان میں بجٹ تجاویز پیش کرینگے۔ اس سے پہلےوفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ تجاویز پر غور کے بعد منظوری دی جائیگی۔ سینیٹ کا بجٹ اجلاس بھی آج شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہو گا ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایوان بالا میں مالیاتی بل دو ہزار پندرہ سولہ پیش کرینگے۔