تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:33

خیبر پختون خوا کا بجٹ 472ارب روپے کا ہوگا

جیو نیوز - پشاور........خیبر پختون خوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 472ارب روپے کا ہوگا جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 124ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ خیبرپختون خوا کے 13جون کو پیش کئے جانے والے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 472ارب روپے ہوگا۔ آئندہ مالی سال میں صحت کے بجٹ میں 19فیصد ،پولیس کے بجٹ میں 14ہائیر ایجوکیشن میں 18فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ مختلف محکموں میں ایک لاکھ 59ہزار سے زیادہ اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.