تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:15

لاہور میں مرغی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

جیو نیوز - لاہور..........رمضان سے پہلے ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ معمول ہے ، تاہم لاہور میں مرغی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے شہریوں کے ہوش اڑادیے ، ایک ہفتے میں 90 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ پر لگی مرغیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے اور اڑان اتنی اونچی ہورہی ہے کہ لوگ دور کھڑے تکنے پر مجبور ہوجائیں۔ بجٹ گل کھلا رہا ہو یا رمضان کے روایتی اثرات ، مرغی کی قیمتوں میں لاہور سب پر بازی لے گیا جہاں ایک ہفتے میں 90 روپے اضافہ کیساتھ مرغی کا فی کلوگوشت 280 روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ کراچی میں پہلے ہی مرغی اس بھاؤ بک رہی تھی اور اب تین سو روپے میں ایک کلو مل رہی ہے۔ کوئٹہ، لاہور اور کراچی دونوں سے ایک درجہ اوپر ہے جہاں مسلسل اضافہ سے مرغی کی فی کلو قیمت 320 روپے ہوگئی ہے ، ایک ہفتے پہلے تک مرغی کا گوشت 270 روپے میں دستیاب تھا۔ پشاور میں مرغی اگرچہ سستی ہے تاہم یہاں بھی قیمتوں میں 35 روپے تک بڑھ گئے ہیں اور فی کلو مرغی کا گوشت 195 روپے ہوگیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.