12 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:16
ماہ رمضان سے پہلے لاہور کے عام بازاروں میں اشیا مہنگی
جیو نیوز - لاہور..........ماہ رمضان سے قبل لاہور کے عام بازاروں میں سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بدستور آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، تاہم اتوار بازاروں میں نسبتاً کچھ کمی دکھائی دی ہے۔ ماہ رمضان میں صرف ڈیڑھ ہفتہ رہ گیا لیکن عوام حکومتی دعووں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نیچے آنے کے منتظر ، سستے اتوار بازاروں میں قیمتوں میں تھوڑی کمی ضرور آئی ہے ،عام بازار میں کریلے 50 روپے کلو تو اتوار بازار میں 30 روپے ،عام بازار میں ٹماٹر 45 روپے تو اتوار بازار میں 35 روپے ،اتوار بازاروں میں 40 روپےکلو بکنے والا پیاز بھی دیگر بازاروں سے 10روپے سستا۔البتہ پھلوں کی قیمتیں جوں کی توں ،سیب 160 ،آڑو140 ،آم 90 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔ اتوار بازاروں کے دکاندار بھی کم قیمتوں اورشہریوں کی دھڑا دھڑآمد پر مطمئن اور خوش۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیے تاکہ کم آمدنی والےافراد کو بھی ریلیف مل سکے۔ اتوار بازاروں میں آنے والے شہری قیمتوں پر مطمئن نظر آئے تاہم انہوں نے اشیاء کےمعیار میں بہتری پر زور دیا۔