تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:21

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

جیو نیوز - کراچی .....صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز بندش کے تیسرے روز دوپہر 2 بجے کھل گئے ہیں۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے آج بھی سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ تاہم عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے آج دوپہر 2 بجے سے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق آئندہ سی این جی اسٹیشنز کب بند رکھے جائیں اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے جبکہ صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.