تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:48

امن ہو گا تو غیر ملکی سرمایہ کار آئیں گے، وزیر خزانہ پنجاب

جیو نیوز - لاہور...........وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی تو بیرونی سرمایہ کارآئیں گے،حکومت پنجاب ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سیکورٹی فراہم کرے گی۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں پوسٹ بجٹ بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث نے کہا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح صوبے کو توانائی بحران سے نجات دلانا ہے،اس کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ سروسز پر ٹیکس کا مقصد نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا ہے۔ وزیرخزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب میں دس لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا تاکہ وہ پاکستان اور بیرون پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.