13 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:1
لاہور: ماہ رمضا ن کی آمد آمد ،اتوار بازاروں میں رش
جیو نیوز - لاہور.........ماہ رمضا ن کی آمد آمد ہے اور اتوار بازاروں میں شہریوں کا رش عروج پر۔سبزیوں کی قیمتوں میں تھوڑی کمی آئی ہے تاہم پھل بدستور مہنگے اور پہنچ سے دور۔ ماہ رمضان میں ابھی چند روز باقی ہیں مگر لاہور کے اتوار بازاروں میں شہریوں کا رش اور خریدار ی عروج پر ، کچھ روز سےسبزیوں کی قیمتوں میں کچھ کمی ضرور ہے تاہم معیار میں کوئی بہتری نہیں، پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ،سیب150روپے کلو،لیچی 200،آلوبخارا160روپے کلو بکنے پرخریدار خاصے مایوس اور پریشان۔ دکاندار کہتے ہیں کہ قیمتوں پر ان کا زور نہیں ، انتظامیہ جو قیمتیں مقرر کرتی ہے انہی پر سبزیاں اور پھل بیچتے ہیں۔ اتوار بازار انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ماہ رمضان میں قیمتوں میں مزید کمی لائی جائے گی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اتوار بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں تھوڑی کمی اطمینان بخش ہے تاہم زیادہ قیمتوں کے باعث پھل متوسط اور غریب طبقے سے دور ہو گئے ہیں۔