18 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:4
کراچی اسٹاک ایکسچینج : تیزی کا رجحان،تاریخ کی بلند ترین سطح پر
جیو نیوز - کراچی .....کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔آج کی ٹریڈنگ میں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 سو70 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس طرح انڈیکس35 ہزار4ر سو 56 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔