18 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:34
پنجاب میں آندھی، سخت موسم سے آم کی 70 فیصد پیداوار ضائع
جیو نیوز - کراچی......پاکستان میں موسمی تغیرات سے زراعت کو لاحق خطرات کی تازہ مثال سامنے آئی ہے، پنجاب میں آندھی اور سخت موسم کے باعث آم کی 70 فیصد پیداوار ضائع ہوگئی ہے۔ملک کی آم پیداوار میں پنجاب کا حصہ 65 فیصد ہے ۔آم کی بڑی مقدار میں پیداوار ضائع ہونے کی وجہ سے پاکستان آم کی برآمد سے حاصل ہو نے والے بھاری زرمبادلہ سے محروم ہو جائے گا۔