تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:0

کراچی کے بچت بازاروں میں بھی اشیا کے دام آسمان پر

جیو نیوز - کراچی.......حکومت کے ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ اختتام پذیر ہے لیکن کراچی میں تو منافع خور کسی کے قابو میں نہیں آ کے دے رہے۔ بچت بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں رمضان المبارک کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔مہنگائی کا جن اب بھوت بن چکا ہے جو کسی طرح سے بھی قابو میں نہیں آرہا۔ سبزیوں کی قیمتوں میں دس سے بیس فیصد تک کا اضافہ کردیا۔ بچت بازار کے نام سے لگے بازار میں بھی شہریوں کو کوئی بچت نصیب نہ ہوئی۔بازار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق چلنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمران ان پر رحم کھائیں اور انہیں ریلیف فراہم کرے۔سبزیوں کی قیمتوں کی بات کریں یا پھلوں کی، ہر زبان پر ایک ہی بات ہے حکومت عوام کے ساتھ تعاون کرے اور مہنگائی کے جن کو قابو کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.