تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:0

رواں سال پاکستان اسٹیل، پی آئی اے ودیگر اداروں کی نجکاری ہوگی

جیو نیوز - اسلام آباد........حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ رواں سال کے دوران پاکستان اسٹیل ملز، پی آئی اے اور کچھ دوسرے اداروں کی نجکاری کردی جائے گی۔ آئی ایم ایف کی طرف سے جاری اعلامیے کہ مطابق پاکستانی حکام نے یقین دلایا ہے کہ رواں سال کے آخر تک پی آئی اے کے 26فیصد حصص فروخت، جبکہ اسٹیل ملز کی مکمل نجکاری کردی جائے گی. دیگر جن اداروں کی نجکاری کا وعدہ کیا گیا ہے، ان میں نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کے 88فیصد، مری پٹرولیم کے 93.18اور پاک عرب ریفائنری کے 10سے 15فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے۔ اسی طرح کوٹ ادو پاور کمپنی کے 40فیصد سے زائد اور نادرن پاور جنریشن کمپنی کی مکمل نجکاری شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.