22 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:1
یونان میں حکومت کا پیر سے بینک دوبارہ کھولنےکا اعلان
جیو نیوز - ایتھنز .......یونان میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے ملک بھر میں بینک دوبارہ کھول دیے جائیں گے اور لوگوں کے پیسے نکالنے کی پابندیوں میں بھی نرمی کی جائے گی۔ ایتھنز میں سرکاری بیان کے مطابق ملک سے پیسے باہر لے جانے پر پابندی برقرار رہے گی ۔ یورپی سنٹرل بینک نے یونانی حکومت کے اصلاحاتی پیکیج کی حمایت کے اعلان کے بعد یونانی بینکوں کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔