22 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:47
یونان کے بینک تین ہفتوں کی بندش کے بعد آج کھل گئے
جیو نیوز - ایتھنز......مالی بحران کے شکار یونان کے بینک تین ہفتوں کی بندش کے بعد آج کھل گئے۔ تاہم سرمائےپر حکومتی کنٹرول برقرار رہے گا۔ بیل آوٹ پیکیج پر ڈیل کے بعد یونان کے تمام بینک آج صبح کھول دیئے گئے۔ تاہم ملک سے باہر پیسے لے جانے اور چیک کے ذریعے رقم نکلوانے پر پابندی برقرار ہے۔ اسٹاک مارکیٹیں بھی تاحکمِ ثانی بند رہیں گی۔ روزانہ 60یورو نکالنے کی پابندی ایک ہفتے میں 420یورو تک نکالنے میں بدل دی گئی ہے۔ یونان اور اسے قرض دینے والوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر یونان میں 29جون کو تمام بینک بند کر کے ملکی سرمائے کو حکومتی کنٹرول میں لے لیا گیا تھا۔