تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
23 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:59

اسلام آبادمیں مرغی 200 روپے فی کلو تک جاپہنچی

جیو نیوز - اسلام آباد......رمضان المبارک میں ہونےوالی مہنگائی کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھ رہی ہے اوروفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں مرغی کےگوشت کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنےلگی ہیں ۔ سبزی اور دال آخر کب تک کھائیں؟؟ شہری کہتے ہیں مٹن اور بیف پہلے ہی مہنگا تھا، رہی سہی کسر مرغی کےگوشت نے نکال دی ۔ اسلام آبادمیں زندہ مرغی پورے دوسوروپے فی کلودستیاب ہے ۔مہنگائی کےمارے شہریوں کاکہنا ہے کہ مرغی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ان کی سمجھ سے باہر ہے وہ کریں توکریں کیا؟؟ مرغی کاگوشت آخراس قدرمہنگا کیوں ہے؟؟حکومت کی جانب سے فیڈ اور میڈسن پر ٹیکس لگایا گیا ہے، گرمی کے موسم میں پیداوار کم ہوتی ہے۔ رمضان میں مہنگائی بڑھی تو مرغی کاریٹ بھی بڑھ کر 170 روپے فی کلو ہوگیا، عید گزری تویہ مزید اضافے کےساتھ 200 روپے فی کلوتک جاپہنچا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات جو بھی ہوں، اس کا گوشت بھی اب غریب عوام کی دسترس سے باہر ہوتا جا رہا ہے حکومت کو چاہیے کے مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.