24 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:47
شرح سود7فیصد کی سطح پر برقرار،رواں مالی سال کی پہلی مالیاتی پالیسی جاری
جیو نیوز - اسلام آباد .....گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے رواں مالی سال کی پہلی مالیاتی پالیسی جاری کردی ہے ،شرح سود 7فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ترقیاتی اخراجات میں اضافے سے شرح نمو بہتر ہوئی ہے،خدمات کے شعبے میں بہتری آئی ہے ،آیندہ مالی سال بجٹ خسارےکاجی آئی ڈی سی،دیگر معاملات سے گہرا تعلق ہو گا۔ پہلی مانیٹری پالیسی پر پریس بریفنگ کے دوران گورنراسٹیٹ بینک کا کہناتھا کہ ادائیگی کے توازن کی صورتحال بہتر ہورہی ہے،مہنگائی کی شرح اور تجارتی خسارہ کم رہا۔