25 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:48
گوادر میں سماجی ترقی، چین سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے
جیو نیوز - کوئٹہ......گوادر میں سماجی شعبے کی ترقی کے لیے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں ۔چائنیز پیس ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ جی پنگ کی قیادت میں چینی وفد نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ وفد نے گوادر میں سماجی شعبے کی ترقی کے لیے سرمایا کاری کی یقین دہانی کرائی ۔ مفاہمت کی یاداشت کے تحت گوادر میں چین کے تعاون سے اسکولوں کے قیام اور اسپتال میں سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ 500سولر لیمپوں کی تنصیب اور مقامی افراد کی سماجی ومعاشی حالت میں بہتری کے لئے اقدامات شامل ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سماجی شعبے میں چین کی سرمایا کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔