28 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:47
پنجاب میں مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی لگا دی گئی
جیو نیوز - لاہور.....حکومت پنجاب نے مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پر تاحکم ثانی پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہےاورمادہ جانور وں کو ذبح کرنے والے قصابوں کی فوری گرفتار ی کا حکم دیا ہے۔ جیونیوز کے خصوصی نمائندے امین حفیظ کو انٹرویو دیتے ہوئے سیکریٹری لائیوسٹاک نسیم صادق نے کہاکہ ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ حلال گوشت والے جانوروں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔