28 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:19
ایکسپورٹ کوالٹی5لاکھ ٹن باسمتی چاول سسری کی خوراک
جیو نیوز - لاہور..... پنجاب کےمختلف گوداموں میں5لاکھ ٹن سے زائدایکسپورٹ کوالٹی باسمتی چاول 2سال سےسسری اورکھپرا جیسےکیڑے مکوڑوں کی خوراک بنے ہوئےہیں۔ تاجرکہتےہیں کہ حکومت نے ان سےچاول نہ خریدے تو وہ ڈیفالٹرہو جائیں گےاورکسانوں سےنئی فصل بھی نہیں خرید سکیں گے۔پنجاب کےگوداموں میں پڑےیہ ایکسپورٹ کوالٹی عمدہ باسمتی چاول،بین الاقوامی مارکیٹ میں ان خوشبودار،لذیذچاولوں کی بڑی ڈیمانڈہے،بدقسمتی دیکھئے،دوسرےنمبرپرقیمتی زرِمبادلہ کےحصول کے حامل یہ چاول سسری اورکھپرا جیسےکیڑے مکوڑوں کی خوراک بن چکے ہیں ،لٹکتےجالےاور کہیں پھپھوندی،اس قیمتی ملکی سرمائےکی زبوں حالی کوآشکارکر رہی ہے،تاجرپریشان، کہ وہ بینک ڈیفالٹر ہو جائیں گے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں5لاکھ ٹن سے زائدچاول بروقت فروخت نہ ہونے کا ذمہ دار کون،اس سوال کا جواب تو کہیں سےنہ مل سکا،البتہ متعلقہ حکام نےدستاویزات تھما تےہوئےیہ اقرار ضرور کیا کہ وہ ان کی فروخت کےحوالےسے اقدامات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب تاجراپناکل سرمایہ کیڑےمکوڑوں سےبچانےکیلئےازخودسپرے کرانےمیں مصروف ہیں۔