29 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:43
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 6سال کی کم ترین سطح پر آگئی
جیو نیوز - نیویارک......امریکی آئل مارکیٹ میں ستمبر کے لیے خام تیل کے سودے فی بیرل 41 ڈالر 35 سینٹ میں طے پائے ۔ مارچ 2009 کے بعد یہ فی بیرل تیل کی سب سے کم قیمت ہے ۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ تیل کی زیادہ سپلائی ہے۔