30 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:31
ای گورننس کے فروغ کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے ، شہبازشریف
جیو نیوز - لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبے میں ای گورننس کے فروغ کے لیے حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے آئی ٹی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت اور آئی ٹی کمپنی کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،وزیر اعلیٰ کا کہناتھا کہ لاہور میں پاکستان کی پبلک سیکٹر میں پہلی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی گئی ہے،تعلیم،صحت اور دیگرشعبوں کی بہتری کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کیا جارہا ہے۔سمارٹ فونز کے ذریعے سرکاری امور کی مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے۔