31 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:35
چینی کمپنی تھر میں 1320 میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گی
جیو نیوز - تھر....... چینی کمپنی تھر میں 1320میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گی۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کہتے ہیں کہ منصوبے 2018 تک مکمل ہوجائیں گے، تھرپاکستان کاانرجی کیپیٹل بنے گا۔چین کا شنگھائی الیکٹر ک گروپ تھرمیں مقامی کوئلے سے 660 میگاوٹ کےدومنصوبے لگائے گا۔اس سلسلےمیںوزارت پانی وبجلی کے ذیلی ادارے پرائیوٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ اور چینی کمپنی کےدرمیان دستاویزات پر دستخط کردیےگئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے بتایاکہ دونوں منصوبے 2018تک مکمل کرلیےجائیں گے۔ کےالیکٹرک کےساتھ نیامعاہدہ کرنے کےکیاامکانات ہیں ؟ اس سوال پرخواجہ آصف نےکہا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم معاملےکےحل کیلئے کےالیکٹرک اورحکومتی نمائندوں کی کمیٹی بن چکی ہے۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نےبتایاکہ ایک مقامی کمپنی نے بھی660 میگاواٹ کےدوپاورپلانٹس لگانے کیلئے تھر میں بجلی کی پیداوار کیلئے کوئلہ نکالنے کا کام شروع کردیاہے۔