تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:4

کراچی اسٹاک میں شدید مندی ،1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی

جیو نیوز - کراچی....... کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں تقریبا ً 1400 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی اور انڈیکس 33ہزار کی سطح پر آگیا ،مندی کے باعث 100 میں سے اکیاسی کمپنیوں کے حصص کی قیمت پانچ فی صد تک گرگئی اور سرمایہ کاروں کے تین سوارب روپے ڈوب گئے ، تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ایشیائی مارکیٹ کی منفی صورتحال کا نتیجہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.