تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:47

امریکامیں خام تیل کی قیمتیں 6سال کی نچلی ترین سطح پرآگئیں

جیو نیوز - نیویارک.....ایشیائی اور یورپی مارکیٹس کی طرح امریکا اسٹاک مارکیٹ میں بھی گزشتہ روز شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ خام تیل کی قیمت 6سال کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے ، پیر کو کاروبار کے آغاز کے چند منٹ کے اندر ہی نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتیں 5فی صد گر گئیں جبکہ ڈائو جونز انڈیکس میں تقریبا 600 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ۔ عالمی مارکیٹس میں شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے علاوہ خام تیل کی قیمتیں بھی تیزی سے گررہی ہیں۔ امریکی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 6برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اور بینچ مارک ویسٹ انٹرمیڈیٹ کے اکتوبر کے سودے 38 ڈالر 24 سینٹ فی بیرل میں طے ہوئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.