تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 1:15

اسلام آباد، لاہور اورکراچی اسٹاک ایکس چینج انضمام پر متفق

جیو نیوز - کراچی.....ملک میں تین مختلف اسٹاک ایکس چینج کی جگہ ایک اسٹاک ایکس چینج کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے،کراچی اسٹاک ایکسچینج ذرائع کے مطابق ملک میں تین ایکس چینج کی جگہ ایک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کام کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، اسٹاک ایکس چینج حکام کے مطابق فی الحال اسٹاک ایکس چینج کے اثاثوں کوکسی غیر ملکی سرمایا کاری کے حوالےکرنے کے معاملے پربات قبل ازوقت ہے اور یہ کہ بروکرز اسٹاک ایکس چینج کے اثاثوں کی قیمت فروخت ابتدائی 15 ارب روپوں کے اندازوں سےکہیں زائدسمجھتے ہیں،حکام نے بتایا کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی اسٹاک ایکس چینج آپس میں انضمام پر متفق ہیں اور اس بارے میں مفاہمت کی یادداشت پر دست خط ہوگئے ہیں، اس اہم پیش رفت کا باقاعدہ اعلان وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے کئے جانے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.