1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 1:15
ڈالر کی غیرحقیقی طلب کی حوصلہ شکنی کی جائے،اسٹیٹ بینک
جیو نیوز - کراچی......اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈالر کی خریدو فروخت میں قیاس آرائیوں پر مبنی ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کریں ۔مرکزی بینک ذرائع کے مطابق آج گورنر اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکس کے صدورکے اجلاس میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق امور زیر غور آئے،اجلاس میں بینکوں کو کہا گیا کہ وہ قیاس آرائیوں پر مبنی غیرحقیقی طلب کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ ڈالر کی قدرمیں غیرحقیقی تبدیلی نہ آئے۔ اسٹیٹ بینک ذرائع نے بتایا کہ بینکوں کو ڈالر کے انفلوز اور آوٹفلوز پر گہری نگاہ رکھنے کا کہاگیا ہے ۔ مرکزی بینک ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈالر کی قدر میں کمی کا تعلق اایشیائی مارکیٹس کے رویے سے تھا اور کل کے مقابلے میں آج صورتحال قدرے بہتر رہی ہے ۔