تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:44

کراچی: اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے بعد ڈالر کی قدر میں ٹھہرائو

جیو نیوز - کراچی......بینکوں کو مرکزی بینک کی مخصوص ہدایات کے باعث آج اوپن مارکیٹ اور انٹربینک دونوں میں ابتداَئی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 20 اور 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔بینکنگ ذرائع کے مطابق منگل کو بینکرزکو ڈالر کی فارورڈ بکنگ روکنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو مخصوص ہدایات کے بعد ڈالر کی قدر میں ٹھہرائو آگیا ہے اور انٹربینک ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 104 روپے 5 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 104 روپے 80 پیسہ میں فروخت ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.