تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:19

چین کے چھ شہروں میں کئی دنوں سےجاری بارش سے نظام زندگی مفلوج

جیو نیوز - بیجنگ........چین کے چھ شہروں میں کئی دنوں سےجاری بارش نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ بارشوں سے ڈھائی لاکھ افراد متاثر اور 6 لاپتہ ہوگئے۔ چین کے چھ شہروں میں بارشوں کے بعد کئی علاقے زیر آب آ گئے، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ دوسری جانب نشیبی علاقوں میں 400 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.