2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:35
بینک اکائونٹ کھلوانے کیلئے بائیومیٹرک شناخت لازمی
جیو نیوز - لاہور.........ہو جائیں تیار! اب بینک اکائونٹ کھلوانے کے لیے بائیومیٹرک شناخت لازمی ہوگی، اسٹیٹ بینک نے فیصلہ کر لیا،یکم جنوری 2016 سے بینک اکائونٹ کھولنے کے لیے بائیومیٹرک شناخت کرانی ہو گی، بائیومیٹرک شناخت سے مشتبہ اکائونٹس سے نجات میں مدد ملے گی، ایف آئی اے نے اے ٹی ایم کو بھی بائیومیٹرک شناخت سے منسلک کرنے کی تجویز دی ہے۔