تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:59

پاک چین منصوبے سے 33اقتصادی زون قائم ہونگے، سید افتخار حسین

جیو نیوز - کوئٹہ.........سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ سید افتخار حسین بابر نے کہا ہے کہ پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ملک بھر میں 33اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے، جن میں سے 11زون بلوچستان میں بنائے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری بورڈآف انوسٹمنٹ نے کہا کہ وزیر اعظم میان نواز شریف کی کوشش ہے کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے قائل کریں، جو سرمایہ ملک سے باہر گیا ہے اسے واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرمایہ کاروں کو اقصادی زون میں بڑی مراعات دی ہیں، اقتصادی زون میں درآمد کی جانے والی مشین ٹیکس فری ہوگی، اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے 10سال تک کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ سید افتخار حسین بابر کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑی حد تک دہشت گردی پر قابو پالیا گیا ہے، آئندہ مزید بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقصادی منصوبے سے گوادر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، یہ مستقبل کا سنگاپور اور دوبئی ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.