تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:15

وزیراعظم کی منظوری کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی سمری اوگرا نے بھیج دی

جیو نیوز - اسلام آباد.........وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کے لیے اب تھوڑا ریلیف کا سب کو ہے انتظار، جو ہے پٹرولیم مصنوعات میں کمی، جس کی اوگرا کی جانب سے 1ستمبر سے پیٹرول6 روپے 14پیسے اور ڈیزل 7روپے 40پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیج دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا حتمی اعلان آج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہائی آکٹین اور ایچ او بی سی 7،7روپے، لائٹ ڈیزل 6روپے 48پیسے اور مٹی کا تیل 7روپے 7پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.