2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:4
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھول دیےگئے
جیو نیوز - کراچی......کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھول دیےگئے ہیں ۔ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز شیڈول کے مطابق کل صبح 8 بجے کھلنے تھے ۔ تاہم حکومتی اعلان کے بعد پٹرول سستا ہونےپر سپلائی خدشات کے باعث سی این جی اسٹیشنز فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔