تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:59

سی این جی سستی ،سندھ اور پنجاب میں چار روپے کم ہوگئی

جیو نیوز - اسلام آباد......یکم ستمبر سے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے ، ریجن ون میں سی این جی 53پیسے جبکہ ریجن ٹو میں 4روپے فی کلو سستی کر دی گئی ہے ، اس حوالے سے اوگرا نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق ریجن ون جس میں خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور پوٹھوہار کے علاقے شامل ہیں فی کلو سی این جی 53پیسے سستی کر دی گئی جہاں سی این جی کی نئی قیمت 76روپے 35پیسے سے کم کر کے 75روپے82پیسے مقرر کی گئی ہے ، ریجن ٹو جس میں پنجاب اور سندھ شامل ہیں سی این جی کی قیمت چار روپے کم کر کے 71روپے 50پیسے سے کم کر کے 67روپے 50پیسے فی کلو کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.