2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:15
آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے مذاکرات کامیاب
جیو نیوز - کراچی........ آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ چیئرمین ایسوسی ایشن اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمیں رواں سال دسمبر تک ٹیکس پر چھوٹ دی ہے، آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کا کام شروع کردیں گے۔