تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:15

کوئٹہ میں بھی پیٹرول کی قلت، بیش تر پمپوں پر پیٹرول دستیاب نہیں

جیو نیوز - کوئٹہ.......پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےبعد کوئٹہ کے بیشتر پٹرول پمپوں پر پیٹرول کی فروخت بند ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کوئٹہ کے بیشتر پیٹرول پمپ رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیے گئے ہیں، پیٹرول نہ ملنے سے شہری پریشان ہیں۔ بعض پیٹرول پمپ مالکان کا موقف ہے کہ پیٹرول کی سپلائی متاثر ہوئی، فراہمی جلد شروع کردی جائےگی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو کوئی قلت نہیں ہوتی لیکن جب بھی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو پیٹرول دستیاب نہیں ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.