تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:0

پٹرول کی اصل قیمت 40روپے 1پیسہ ، ڈیزل کی 39روپے ہے،خورشید شاہ

جیو نیوز - اسلام آباد........قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف سید خورشید شا ہ نے کہا ہے کہ پٹرول کی اصل قیمت 40روپے ایکپیسہ جبکہ ڈیزل کی 39روپے بنتی ہے ۔ ٹیکس ضرور لیں لیکن اس حد تک کہ غریب نہ پس جائے،ملک کو سیکیورٹی ریاست نہیں فلاحی ریاست بنائیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا حکومت نے پٹرولیم لیوی پر بھی ٹیکس لگادیاہے ،چودھری نثار اپوزیشن کے زمانے میں لیوی کو جگا ٹیکس کہتے تھے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ڈیزل پر ٹیکسوں کی مد میں روزانہ ایک ارب 15کروڑ روپے جب کہ پٹرول پر ٹیکسوں کے 58کروڑ روپے حاصل ہوتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا ۔ خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت کپاس، آلو اور چاول خود خریدے، کپاس کی قیمت ساڑھے 3سے 4ہزار روپے فی من مقررے کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.