تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:59

انکم ٹیکس چوری، پہلی بار 2 افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج

جیو نیوز - اسلام آباد......... انکم ٹیکس چوری پر ملکی تاریخ میں پہلی بار2 افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان پر مخفی بینک اکاؤنٹس رکھنے اور پراپرٹی کے معاملات میں ہیرا پھیری کے الزامات ہیں ۔ جیو نیوز کوذ رائع نے بتایا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ا سکول کی مالک شبنم ا شرف اور پراپرٹی کا بزنس کرنے والے فضل انعام صابر کے خلاف انکم ٹیکس چوری پر فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ شبنم اشرف پر ڈپلومیٹک انکلیو میں 16 کروڑ روپے کا پلاٹ 9 کروڑ کا ظاہرکرنے اور تین مخفی بینک اکاؤنٹس رکھنے کا الزام ہے ۔ فضل انعام صابر پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے96پلاٹ اور اربوں روپوں کی لین دین کے4 مخفی بینک اکاؤنٹس رکھنے کا الزام ہے۔ سیشن جج کسٹمز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی ا سمگلنگ رانا آفتاب احمد نے دونوں ملزمان کو 17 ستمبر کو طلب کرلیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.