تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:32

گولڈ مافیا نے سونے کی تجارت سے بھی اربوں روپے بنالیے

جیو نیوز - اسلام آباد........گولڈ مافیا نے سونے کی تجارت سے بھی اربوں روپے بنالیے ،پاکستان کسٹمز نے میگا اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ایک قانون کا سہارا لے کر 12 ارب کا سونا منگوایا گیا، درآمدی سونے سے جیولری بناکر واپس نہیں بھیجی گئی، جیولری ممکنہ طور پر پاکستان میں مہنگے داموں فروخت کردی گئی، ملک میں سونا صرف جیولری کی برآمد کے لیے منگوایا جاسکتا ہے۔ کسٹمز حکام کا خیال ہے کہ گولڈ مافیا نے جیولری بیرون ملک بھیجنے کی جعلی دستاویزات تیار کیں، گولڈ مافیا نے 4 ارب جیولری بھیجی لیکن پیسےملک میں نہیں آئے، اربوں روپے کہاں گئے،کسٹمز حکام تحقیقات کررہےہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.