7 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 7:15
تیل کی قیمتوں میں کمی؛ سعودی حکومت کو خسارے کا سامنا
جیو نیوز - ریاض......سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے حکومتی خسارے کو کم کرنے کے لیے اخراجات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ ابراہیم ال آصف نے اخراجات میں کمی کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ خسارے میں کمی کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبے کے بجٹ میں کٹوتیاں نہیں کی جائیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ ایسے منصوبے جو کئی سال قبل منظور ہوئے تھے لیکن اُن پر کام شروع نہیں ہو سکا، انھیں ابھی کچھ عرصے کے لیے موخر کر دیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ حکومت اخراجات اور آمدنی میں خسارے کے فرق کو کم کرنے کے لیے بانڈ جاری کرے گی۔