تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:43

کمشنر کراچی اور مِلک ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب

جیو نیوز - کراچی.......کمشنر کراچی اور مِلک ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تاہم دودھ کی قیمتوں پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں بٹ گئی۔ مِلک ریٹیلرز دودھ کی قیمتیں کم کرنے پر تیار ہوگئے جبکہ ڈیری اینڈ کیٹلز فارمرز ایسوسی ایشن نے قیمتیں کم کرنے سے انکار کردیا ہے۔کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیل کی گئی دکانوں کو کھول دیا جائےگا۔ واضح رہے کہ دودھ فروشوں نے کل سےکراچی میں دودھ کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ مہنگادودھ فروخت کرنےپرچھ ماہ کےلیے گرفتار دودھ فروشوں کو رہا کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.