تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 23:15

تاجروں کا ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان

جیو نیوز - لاہور .......لاہور کی تاجر براردی نے حکومت کی طرف سے بینکوں کے لین دین ٹیکس کے خلاف 9 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پرتمام تاجر دھڑے اکٹھے ہو گئے ،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ، کئی روز گزرنے کے بعدبھی حکومت اور تاجروں کے درمیان ود ہولڈنگ ٹیکس پر معاملات طے نہ پا سکے،تاجر برادری نے9 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ صدر انجمن تاجران خالد پرویز کاکہنا ہے کہ ٹیکس واپس لینے تک مذاکرات نہیں کریں گے،تاجروں کے دوسرے دھڑے نعیم میر اور دیگر رہنماؤں نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بینکوں سے لین دین پر عائد ٹیکس کے خلاف ہڑتال کے ایشو پر اکٹھے ہیں،تاجر رہنما خالد پرویز نےایف بی آر اور سیاست دانوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف راحیل شریف کو خط لکھا ہے اور ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ سپہ سالار نے جس طرح دہشت گردوں سے بچایا ، اب تاجروں اورعوام کو کرپٹ سیاست دانوں سے بھی بچائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.