تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:35

جرمنی میں پائلٹوں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

جیو نیوز - برلن.........جرمنی میں پائلٹوں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، ہڑتال کے باعث ایک ہزار پروازیں منسوخ کی گئیں۔جرمن ایئر لائن لفتھانسا کی پائلٹ یونین ریٹائرمنٹ کے قوانین اور کم تنخواہوں کے خلاف دو روز سے ہڑتال پر ہے۔

ہڑتال کی وجہ سے اب تک ایک ہزار پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں، جرمنی کی عدالت نے ہڑتال کے خلاف حکم جاری کرتے ہوئے پائلٹس کو فوری ہڑتال ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.