9 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 23:31
ودہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں کیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ
جیو نیوز - اسلام آباد.......وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں کیا جائے گا، اس کا مقصد پیسہ جمع کرنا نہیں معیشت کو دستاویز پر لانا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ" میں دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ خود اسدعمر نے قومی اسمبلی کے فلور پر ودہولڈنگ ٹیکس کی تعریف کی تھی ۔